Skip top horizontal navigation section
2010 Census Website
For the following combo box, to make a selection, press enter then alt plus down arrow and use the up and down arrows.


Photo of Americans
Skip main content area to page footer navigation

اردو/Urdu *

* Users may need to install language specific fonts to view these pages

2010 مردم شماری سے متعلق

منصفانہ سیاسی نمائندگی اور ان خدمات کے حصول کے لیے جو ہماری کمیونٹیوں کے مستحکم مستقبل کے لیے ضروری ہیں، ہمیں پہلے یہ سمجھنا ہوگا کہ ہم بحیثیت ایک قوم کیا ہیں۔ اسی وجہ سے مردم شماری کی جاتی ہے۔

امریکہ کی مردم شماری میں ریاست ہائے متحدہ کے ہر ایک رہائشی فردکو شمار کیا جاتا ہے۔ یہ عمل آئین کے آرٹیکل I سیکشن 2 کے تحت لازمی ہے، اوراس کا انعقاد ہر 10 سال بعد کیا جاتا ہے۔ اس مردم شماری میں اکٹھی کی گئی معلومات کی بناء پر اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ ہر ریاست کو ریاست ہائے متحدہ کے ایوان نمائندگان میں کتنی نشستیں ملیں گی۔ ریاستی اور مقامی حکومتیں بھی اس مردم شماری کو سیاسی دائرہ اختیار متعین کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں - بشمول انتخابی حیثیت کے اضلاع (Congressional districts)، ریاستی قانون ساز مجالس، بلدیاتی/سٹی یا کاؤنٹی کی کونسلیں، اور سکول بورڈ کے اضلاع - اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی ہر سطح پر منصفانہ نمائندگی دی جاتی ہے۔

لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ مردم شماری کی معلومات کو ہر سال مقامی کمیونٹیوں میں خدمات کے لیے وفاقی رقوم میں سے اربوں ڈالر تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جن میں شامل ہیں:

  • ہنگامی خدمات -
  • صحت ونگہداشت کی خدمات -
  • سکول -
  • سڑکیں -
  • بزرگ شہریوں کے لیے مراکز اور مزید بہت کچھ -

2010 کی مردم شماری ہمارے ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی عوامی شمولیت کی تحریک تھی۔ مارچ 2010 میں ریاست ہائے متحدہ اور پورٹو ریکو کے ہر گھرانے میں 10 سوالات پر مشتمل ایک مختصر فارم تقسیم کیا گیا تھا۔ تقریباً 74 فیصد گھرانوں نے مردم شماری کے فارم بذریعہ ڈاک واپس ارسال کیے؛ باقی گھرانوں کو مردم شماری کرنے والے کارکنوں نے ریاست ہائے متحدہ بھر میں محلے محلے جا کر شمار کیا۔